اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

یہ بھی پڑھیے
بگن فائرنگ حکومتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے: علی امین گنڈاپور
لوئر کرم: بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر سمیت 6 افراد زخمی
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

وزیرِ اعظم نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود سمیت زخمیوں کے لیے صحتیابی کی بھی دعا کی۔

واضح رہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود زخمی ہو گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 3 راہ گیر، ایک ایف سی اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے