پبی (مانند نیوز)ایپکا نے مطالبات کے حل کیلئے وفاقی حکومت کو 30 جنوری کا ڈیڈ لائن دے دیا۔حکومت خوش کا ناخن لیں۔پنشن کٹوتی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیں۔موجودہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا۔حکومت مشیر،وزیر اور ایم پی ایز کی تنخواہوں میں روز بروز اضافہ کررہی ہے۔اور سرکاری ملازمین پر ٹیکسوں کی بھر مار اور پنشن پر کٹوتی کا مہم چلا رہی ہے۔ملک بھر میں جلد احتجاجی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان وسینئر نائب صدر انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ خیبرپختونخوا نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کہا۔کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کی پنشن کموٹیشن ختم کرنے کا جو پلان تیار کیا ہے۔ اور ملازمین کو زندہ درگور کرنے پر عمل پیرا ہے۔ان کو اس گھناونے حرکت میں کامیاب نہیں ھونے دینگے۔کرپٹ اشرافیہ نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا ہے۔اور ملک کو دیوالیہ ھونے کی قریب کردیاہے۔کرپٹ اشرافیہ ائے روز ملک میں منافع بخش اداروں کی نجکاری کر رہی ہے۔اور ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کرنے پر تلے ھوئے ہیں۔انہوں نے دھمکی دی۔کہ اگر 30 جنوری تک پنشن کموٹیشن اور اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیاگیا۔تو 2 فروری کواسلام آباد پارلیمنٹ ھاوس کے سامنے پڑاؤ ڈالیں گے