پبی (مانند نیوز)مولانا عبد القیوم حقانی کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام تحصیل پبی کے مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جمعیت علماءاسلام تحصیل پبی کے امیر مولانا عبد القیوم حقانی اور جنرل سیکرٹری مولانا عبد البصیر حقانی کی زیر صدارت تحصیل پبی کے مجلس عاملہ کا خصوصی اجلاس جامعہ محمدیہ پبی اسٹیشن میں منعقد ہوا۔ جس میں تحصیل ذمہ داران سمیت سابقہ صوبائی اسمبلی امیدوار میاں ذوالفقار علی بھٹو نے بھی خصوصی شرکت کی اور مختلف جماعتی امور پر مشاورت و تبادلہ خیال کیااجلاس سے مولانا عبد القیوم حقانی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آج کے اجلاس میں جماعت کی فعالیت کو مزید موثر بنانے، تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کرنے، اور تحصیل بھر میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں پر تشدد کی بھی پرزور مذمت کی گئی اور حکومت سے فی الفور ان کے مطالبات حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جبکہ جے یو آئی نوشہرہ کے سرپرست و ممتاز رہنما مولانا نسیم حقانی کی وفات پر بھی گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا انھوں نے مزید کہا کہ جماعت کی کامیابی صرف اتحاد اور مسلسل محنت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کارکنان و ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور کردار کو بروئے کار لاتے ہوئے جماعت کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے