شانگلہ(مانند نیوز)چیئرمین ڈسٹرکٹ ریزلوشن کونسل شانگلہ بحر الدین خان نے کہا ہے کہ ڈی ار سی ایک ایسا فورم ہے جس میں نہ وکیل کی ضرورت ہے اور نہ کوئی فیس اور سفارش کی مظلوم کی شکایت پر فوری طور پر دادرسی ہوتی ہیں اور ممبران حق کی بنیاد پر مظلوم کی دادرسی اور مقدمات کا فیصلہ کرتے ہیں۔ چیئرمین ڈی ار سی بحر الدین خان نے کہا کہ 2024 میں ڈسٹرکٹ ریزولیوشن کونسل خیبر پختون خواہ نے نمایاں کارکردگی دیکھائی اور پولیس اور عدالتوں پر 25 فیصد بوجھ کم ہوا۔ ڈسٹرکٹ ریزولوشن کونسل ہمیشہ انتہائی شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر درخواستوں کے فیصلے دی گئی۔جس بنیاد پر عوامی حلقوں کی جانب سے اس کے کارکردگی کو سراہا جاتا ہیں۔ 2024 میں 223 درخواستیں موصول ہوئے جس میں سے 218 مختلف درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری ہوا جس سے دونوں فریقین مطمئن رہے۔ ڈی ار سی شانگلہ کو موصول ہونے والی 223 کیسوں درخواستوں میں مختلف نوعیت کے شکایات اور درخواستیں تھی جس میں جائیداد، وراثت، گھریلو ناچاقی، عمارت، تقسیم و دیگر شامل تھے جس پر ڈسٹرکٹ ریزلوشن کونسل شانگلہ کے تمام ممبران نے چیئرمین بحر الدین خان ریٹائرڈ سپرڈنڈنٹ آف پولیس کی سربراہی میں انتہائی جان پیشانی، انسانیت اور نیک دلی کی بنیاد پر حق کے ترازو کی بنیاد پر فیصلے کیے۔ 223 میں سے صرف پانچ مقدمات قانونی کاروائی کے لیے بھیجے گئے۔ سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کے موقع پر چیئرمین بحر الدین خان نے کہا ہے کہ ڈی ار سی کے تمام پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ڈی ار سی کے تمام فیصلے انتہائی خوش اسلوبی سے سرانجام دی جاتی ہے جس میں شانگلہ پولیس بلخصوص ڈی پی او شانگلہ اور دیگر کا بھرپور تعاون حاصل ہوتا ہے پولیس کی تعاون سے نہایٹ سنجیدہ شکایات حل ہو جاتی ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ شکایات جو ڈی ار سی کہ زیر اختیار میں اتے ہیں عدل اور انصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ڈی ار سی سے رجوع کرے شانگلہ میں ضلعے کے سطح پر الپوری جبکہ سب ڈویژنل کی سطح پر پور ن،بشام میں ڈی ار سی کام کر رہی ہے جس سے شانگلہ کے تمام سا ئیلین مقامی سطح پر باآسانی مستفید ہو سکتے ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے