شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ پولیس کی بڑی کاروائی،شانگلہ ٹاپ چیک پوسٹ پر چیکنگ، شانگلہ داخل ہونے والی گاڑی سے بڑے پیمانے پر اسلحہ برامد کردیاگیا۔دوملزمان گرفتارکردیے۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ درج کردیا۔ملزمان سے برامد اسلحے میں ایک رائفل ایم پی فور، ایک رائفل پستول نما تیس بور، سات عدد پستول، دو سو عدد کارتوس، بائیس عدد میگزین مختلف بور برآمد۔محمد ذوالفقار سکنہ راولپنڈی اور جہانگریز نے اپنی ملکیت ظاہر کرکے کسی قسم کا کوئی پرمٹ وغیرہ پیش نہ کرسکا۔ دونوں ملزمان محمد ذوالفقار اور جہانگریز کے خلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ڈی پی او شانگلہ عمران خان نے ایس ایچ او تھانہ الپوری محمدعارف خان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ہر پہلو سے ملزمان کو انٹاروگیٹ کر نے پر زور دیا۔چیکنگ کے دوران محمد ذوالفقار سکنہ گجر خان اور جہانگریز سکنہ پشاور کی گاڑی سے ایک رائفل ایم پی فور، ایک رائفل پستول نما تیس بور، سات عدد پستول، دو سو عدد کارتوس، بائیس عدد میگزین مختلف بور برآمد کرلیا گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ عمران خان کی ہدایات پر ضلع بھر کی داخلی پوائنٹوں پر سخت اور منظم چیکنگ کے بدولت انچارج چیک پوسٹ شانگلہ ٹاپ سعید اللہ خان اور دیگر نفری پولیس نے ایک موٹر کار گاڑی کی تلاشی لی تلاشی کے دوران ان کی گاڑی کی ڈگی میں موجود بکس کی تلاشی کی، تلاشی کے دوران ایک رائفل ایم پی فور، ایک رائفل پستول نما، سات عدد پستول، دو سو عدد کارتوس، بائیس عدد میگزین مختلف بور برآمد کرلیاگیا۔۔