اسلام آباد (مانند نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گرینڈ جرگے کے معاہدے کے مطابق کرم میں ہر حال میں امن کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈپٹی کمشنر پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام مذموم سازش تھی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں، علاقے میں پائیدار امن کیلئے انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

ٹل پاراچنار شاہراہ آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو وقتی طور روک دیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کلیئرنس ملنے کے بعد عنقریب قافلے کو روانہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں سرکاری مذاکراتی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس حملے میں 3 پولیس اہلکار اور 2 فرنٹیئر کور کے اہلکار بھی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے