اسلام آباد (مانند نیوز)آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

آسٹریلیا نے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میں شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 162 رنز کے ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بیو ویبسٹر 39 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلوی بولنگ کے سامنے بھارتی ٹیم ریت کی دیوار، 185 پر آل آؤٹ

بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے 3 اور محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ 5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جبکہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے