اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی حکومت نے پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ بھیج دیا۔

مراسلے کے مطابق پولیتھین بیگز پر پابندی کے اقدام پر عمل درآمد تیز کیا جائے، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2019ء میں اسلام آباد میں پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

اشیائے خورونوش ہرگز مضرِ صحت پلاسٹک بیگز میں نہ ڈالے جائیں، مریم اورنگزیب

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پولیتھین بیگز کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی، پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003ء کے تحت لگائی گئی۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارتیں اور محکمے پابندی سے متعلق ریگولیشنز پر سختی سے عمل کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے