شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ میں نجی سکول طلبا و طالبات سے چھٹیو ں کے فیس وصول کر رہے ہیں، بیشتر نجی سکول ایڈوانس ادائیگی پر زور دے رہے ہیں اور چھٹیوں کے دو مہینوں کا فیس لے رہے ہیں والدین سخت پریشان۔ شانگلہ میں پرائیویٹ سکول ریگولر ارٹی اتھارٹی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں نجی سکول اپنی مرضی سے کلاسوں کے مطابق فیس وصول کر رہے ہیں جبکہ سہولیات سرکاری سکولوں جیسے ہیں اور بیشتر نجی سکولوں کے اساتذہ نہ تجربہ رکھتے ہیں اور نہ ہی ٹیچنگ میں کوئی مہارت مگر شانگلہ میں نجی سکول ایک مافیا بن چکا ہے اور کوئی بھی ہاتھ نہیں ڈال سکتا اب نجی سلولز صرف کاروبارتک محدود ہوچکے ہیں۔ نجی سکول میں زیر تعلیم طلباء کے والدین شانگلہ میں نجی سکولوں کی اس خود ساختہ اقدامات سے ہر سال سخت پریشان نظر اتے ہیں اور وہ حکومتی کارکردگی اور پرائیویٹ سکول ریگولر ارٹی اتھارٹی کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھا رہے ہیں کیونکہ شانگلہ میں تو پہلے نجی سکولوں کے لیے قائم پرائیویٹ سکول ریگولر ارٹی اتھارٹی کا کوئی دفتر موجود نہیں اور نہیں اس ادارے کا کوئی بھی اہلکار شانگلہ کا باقاعدگی سے معائنہ کرتا ہے جس کی وجہ سے شانگلہ بھر میں بیشتر نجی سکول ایک مافیا بن چکا ہے اور اب یہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم تربیت کے بجائے ایک بہت بڑا اور منافہ بخش کاروبار بن چکا ہے کیونکہ ان سکولوں میں یونیفارم سے لے کر بستے اور تمام تر کتابوں اور کاپیوں، سٹیشنری کی مد میں طلباء سے بڑی رقم بٹوری جا رہی ہیں جبکہ ان کا ٹرانسپورٹ کا یہ عالم ہوتا ہے کہ وہ انتہائی ناکارہ بسزو دیگر گاڑیوں میں ٹرانسپورٹ دیتے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے مگر ان سب پر ضلع انتظامیہ شانگلہ، متعلقہ مجسٹریٹس اور نجی سکولوں کے لیے قائم پرائیوٹ سکول ریگولر ارٹی اتھارٹی ٹس سے مس نہیں ہو رہی اس سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کرام بھی ٹیچنگ کے تربیت یافتہ نہیں ہے مگر بس صرف اور صرف سکول مالکان اپنا یہ کاروبار کر رہے ہیں اور خاص طور پر ہر سال جب چھٹیوں کے مہینے ہوتے ہیں تو طلبہ اور طالبات پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ دو ماہ کے چھٹیوں کی فیس چھٹیوں سے پہلے ادا کرے جس پر والدین سخت پریشان ہو جاتے ہیں۔ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم،عوامی حلقے اور والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ جیسے دورو افتادہ علاقوں میں پرائیویٹ سکول ریگولر ارٹی اتھارٹی دفتر کا قیام سمیت نجی سکولوں کی فیس، سٹاف،بڈنگز،ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر نظر ثانی اور خاص طور پر چھٹیوں کی فیس کی ادائیگیوں کی حوالے سے واضح احکامات جاری کیے جائیں اور نجی سکولوں کو اس کا پابند بنایا جائے۔اس حوالے سے پرائیویٹ سکول ریگولرٹی اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حنیف خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں کے خلاف کاروائی ہوگی،ملاکنڈ ریجن میں پرائیویٹ سکول ریگولر ارٹی اتھارٹی کا دفتر موجود نہیں۔ تاہم والدین اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ پی ایس ار اے سکولوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور وہ ان کی ایما پر والدین سے چھٹیوں کے فیس لے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے