شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ ٗ کروڑا تا اجمیر مین شاہرہ کی تعمیر سخت سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے لاکھوں آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا،2 ارب 17 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والا 28کلومیٹر مین سڑک کھنڈرات کی منظر پیش کر رہی ہے جبکہ متعلقہ کمپنی حکاس نے سڑک کو کو مختلف مقامات پر کریدا ہے جس کی وجہ سے آمدورفت میں مزید مشکلات پیدا ہوئی ہیں متعلقہ کمپنیز صرف چند مقامات پر ہی انتہائی سست روی کے ساتھ دریا سے سڑک کے کنارے پروٹیکشن وال کر رہی ہیں۔ ایک سال گزرنے کے باوجود میں سڑک پر باقاعدگی سے کوئی کام نظر نہیں ارہا مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹر یل استعمال کرنے اورسست روی کے خلاف احتجاج کے بعد متعلقہ کمپنی نے سڑک کو مختلف مقامات پر مشین کے ذرے کاٹا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں آبادی کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاکھوں آبادی پر مشتمل تحصیل کانا کا واحد امدورفت کا یہ راستہ سیلاب کی زد میں انے کے بعد اب کنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ اس پر تعمیری کام انتہائی سست روی کا شکار ہیں۔شانگلہ ٗ کروڑا تا اجمیر مین سڑک کی تعمیر میں مبینہ تاخیر،کا نا مین سڑک کے کام میں سست روی برداشت نہیں ایک سال پورا ہو گیا روڈ کے سائیڈ پر متعلقہ کمپنی نے پروٹیکشن وال پر کام کیا باقی روڈ کھنڈرات پڑا ہیں۔ شانگلہ سے منتخب اراکین خاموش تماشائی کا کردار اداکررہے ہیں۔کانا روڈ کیلئے ورلڈ بینک کی تعاون سے 2ارب 17 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،کانا روڈ کی تعمیر میں سست روی اور ناقص میٹیریل کے استعمال پر حکاس کمپنی کے خلاف کانا ایکشن کمیٹی بارباراحتجاج کررہی ہیں اورواضح کررہی ہیں کہ کروڑہ کانا اجمیر پیرخانہ روڈ کی تعمیر میں سست روی اور ناقص میٹیریل کی استعمال پر شدید غم و غصہ اور تنقید کا اظہار کیا۔اس مین شہرا کی تعمیر اس وقت سخت تنازع کا شکار ہو جاتی ہے جب سوشل میڈیا پر مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے رہنما اس سڑک کوبنابے کی دعوے کر رہے ہیں تحریک انصاف دعوی کر رہی ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں منظور کروایا اور فنڈ دلوایا جبکہ مرکز میں بیٹھے ہوئے مسلم لیگ کے اس کے برعکس کہتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ یہ سڑک مرکز نے منظور کروایا ہے تاہم شانگلہ اور بالخصوص کانا کے عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ اگر صوبائی حکومت یا مرکزی حکومت نے یہ منصوبہ کروایا ہے مگر اس پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں جس کی وجہ سے عوام شدید تحفظات رکھتے ہیں ایک طرف اس سڑک کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہیں تو دوسری طرف ناقص میٹریل کا استعمال کے شکایات کیے جا رہے ہیں۔ اس مین شاہرا کی تعمیر اور پھر سست روی کے خلاف کانا ایکشن کمیٹی کے ذریر اہتمام چودہ اکتوبر کو کروڑہ میں احتجاج کیا اور میں شاہرا بند کی جس پر انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود کوئی عملی کام یا اقدامات نظر نہیں ارہے جس پر کانا کے عوام شدید تحفظات رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کمپنی نے دوسال کا وقت دیا ایک سال گزر کیا کوئی تسلی بخش کام نہیں کیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے