شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے ضلعی انتظامیہ کا برفباری کے دوران مختلف سڑکوں پر بغیر چینج گاڑی چلانے پرپابندی عائد کردی،ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فواد خان کی جانب سے جاری کردہ علامیہ کے مطابق برفباری کے دوران شانگلہ ٹاپ،یخ تنگی ٹاپ، چکیسرکنڈاواوپل اور اجمیر بلکانئی سمیت دیگر سڑکوں پر بغیر چینج گاڑی چلانے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں محکمہ پولیس اور متعلقہ اداروں کو بغیر چینج گاڑی کو متعلقہ سڑکوں پر امدورفت پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی ہوگی جمعہ کے روز جاری اعلامیہ میں متعلقہ محکموں کو مکمل طور پر تعاون کرنے اور برف باری میں متعلقہ ہدایت پر عمل درامد کرنے کا پابند کیا گیا۔۔