اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت کی ریاست کیرالہ میں ایک میلے کے دوران ہاتھی کا صبر جواب دے گیا اور وہ مشتعل ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھی نے طوفان برپا کر کے 17 افراد کو زخمی کر دیا جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔

کیرالہ میں یہ میلہ دیر رات تک جاری تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میلے میں سیکڑوں لوگ موجود تھے جہاں 5 ہاتھیوں کو سجا کر لایا گیا تھا، جب ہجوم میں موجود لوگوں نے ہاتھیوں کی ویڈیو بنانا شروع کی تو اچانک ایک ہاتھی مشتعل ہو گیا۔

کتے اور ہاتھی کا دلچسپ آمنا سامنا، ویڈیو وائرل

اس دوران ہاتھی کو کنٹرول کرنے والا شخص اس مشتعل ہاتھی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھی کے مشتعل ہونے کے بعد میلے میں بھگدڑ مچ گئی اور اسی دوران زیادہ تر لوگ زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موقع پر موجود کئی لوگوں نے ہاتھی کو کنٹرول کرنے کے لیے زنجیر پکڑنے کی بھی کوشش کی، 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ہاتھی کو قابو میں کر لیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے