اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعظم شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

فیصل بیس پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق شہباز شریف کراچی پورٹ ٹرسٹ پر قائم ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کا دورہ اور ایف بی آر کی کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اس نظام کا مقصد کسٹمز کلیئرنس میں شفافیت اور کلیئرنس کے دورانیے میں کمی لانا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے گزشتہ دورہ کراچی میں اس خود کار نظام کی تنصیب کی ہدایات دی تھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے