اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی۔
امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکر برگ شامل ہیں۔
فوربز کی تازہ ترین رپورٹ میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔
دنیا میں 2 ہزار 781 ارب پتی، دولت 39 ہزار 252 کھرب روپے
فوربز کی رپورٹ کے مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں ایلون مسک کے بعدجیف بیزوس 241 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 1994ء میں ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمیزون کی بنیاد رکھی۔
میٹا کے بانی مارک زکر برگ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 217.7 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے جب کہ لیری ایلیسن 209 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔