اسلام آبا د(مانند نیوز)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔

پارلیمانی سیکریٹری تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستان آنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر بہت خوش ہوں۔

اسلام آباد: ملالہ یوسفزئی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گی

ملالہ یوسف زئی پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی خواتین کی تعلیم سے متعلق چینلنجز کے حل کے حوالے سے بات کریں گی۔

کرغزستان کی وزیرِ تعلیم کی بھی آمد

دوسری جانب کرغزستان کی وزیرِ تعلیم بھی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں تعلیمی کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ چاروں وزرائے اعلیٰ و صوبائی وزرائے تعلیم بھی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر، ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے