اسلام آبا د(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنا گھر، اپنی چھت پروگرام‘ کا افتتاح کر دیا

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب بھر میں 5 ہزار شہری اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لے چکے ہیں، پروگرام کے تحت 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت دیے جانے والے قرض کی رقم 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے