اسلام آبا د(مانند نیوز)امریکا کی سپر مڈل بیلا حدید لاس اینجلس کی تباہ کن جنگلاتی آگ کے بعد اپنے بچپن کے مالیبُو گھر کے نقصان پر افسردہ ہیں، انہوں نے گھر کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے قریبی شہروں میں کئی زندگیاں چھین لیں، ہزاروں گھروں کو تباہ کر دیا جبکہ آگ کی زد میں آنے والے علاقوں کے رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیے
لاس اینجلس جنگلات کی آگ، 12ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں
لاس اینجلس میں لگی آگ کی سیٹلائیٹ تصاویر سامنے آ گئیں
لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی بدترین آگ
اس ہی آگ کی متاثرہ امریکی سپر ماڈل بیلا حدید بھی ہیں، جنہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گھر کی تباہی کے مناظر اپنے فالوورز کیساتھ شیئر کیے۔

بیلا حدید نے آگ میں لپٹے اپنے گھر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا، ’بچپن کا بیڈروم۔‘

علاوہ ازیں انہوں نے ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’رابطے میں رہنے والوں کا شکریہ۔ اس گھر سے وابستہ یادیں، میری ماں کی محبت جو اس گھر کو تعمیر کرنے میں شامل تھی، فیملی کے لمحات، کہانیاں، دوست، محبت،۔۔۔، 3903 کاربن کینین روڈ، مجھے تمہاری یاد آئے گی۔‘

انہوں نے تحریر کیا، ’یہ احساس تباہ کن ہے، لیکن میں ان دوستوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جنہوں نے اپنے ذاتی گھر، یادگار چیزیں، یادیں، کپڑے اور اپنی زندگیاں تک کھو دی ہیں۔‘

بیلا حدید کا لاس اینجلس میں بچپن کا گھر جل کر خاکستر، تصویر شیئر کردی
بیلا حدید نے ایسے افراد کےلیے فنڈز جمع کرنے کا سلسلے بھی شروع کرنے کا اعلان کیا جنہوں نے اپنے گھر کھو دیے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کو گھر کی دوبارہ تعمیر کیلئے امید دے سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے