اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے، فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ نے تقریب میں شرکت کی۔

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور کے شاہی قلعہ میں منعقد ہوئی ہے، جس میں اولمپئن ارشد ندیم بھی پہنچ گئے۔

لاہور قلندرز کے عاطف رانا، ثمین رانا اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ گزرے 9 سال پر فخر محسوس کرتا ہوں، سرفراز احمد

لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل مچل کو پک کر لیا۔

اس کے علاوہ کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کوہلر کیڈ مور کو پک کیا، کوئٹہ نے نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر فن ایلن کو بھی پک کیا ہے۔

پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں ٹوم کوہلر کیڈ مور کو رائٹ ٹو میچ کے ذریعے لے لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پلاٹینم میں مارک چیپمین کو پک کر لیا۔

ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں مائیکل بریسویل اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا۔

کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن اور وائلڈ کارڈ پر پلاٹینم کیٹیگری میں عباس آفریدی کو پک کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے