بٹ خیلہ (خالداقبال سے)پیپلز پارٹی کے ناراض صوبائی رہنماؤں سابق امیدواران اسمبلی اور ایکس پی ایس ایف قائدین نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور صوبائی صدر محمد علی شا ہ کوصوبے میں پارٹی کی تباہی گروپ بندی اور انتشار کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں فوری عہدوں سے ہٹا کر باہمی مشاورت سے اہل صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے تاکہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی اپنا کھویا مقام دوبارہ حا صل کر سکے ان خیالات کا اظہارصوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہو ئے ناراض رہنماؤں سابق امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی اور پی ایس ایف کے سا بق قائدین کے اجلاس جو انجینئر باسط خان کے دفتر میں خورشید علی خان کی صدارت میں ہوا سے خطاب کر تے ہو ئے کیا بعدازاں شرکا نے پر ہجوم پریس کانفر نس سے بھی خطاب کیا جن میں با چہ حسین اور انجینئر باسط خان آف ملاکنڈ کمال خان شمع خیل اقبال حسین بالے نجیب اللہ اور امجد خان سوات غنی گل ما ما عبداللہ خان فضل ربی خان اور سجاد خان مردان حق نواز خان مانسہرہ بلند خان صوابی ملک شیر بہادر خان اور فیاض روغا نی دیر بالااورنگزیب مغل ہری پور شمس الر حمن چارسدہ وغیرہ شامل تھے انھوں کہاکہ صوبائی صدر اور گورنرکے غلط فیصلوں اور نا اہلی کی وجہ سے صوبے ورکرز مایوسی کا شکار ہیں مردان سمیت دیگر اضلاع کے عہدیدار مسلسل احتجاجا مستعفی ہو رہے ہیں اندونوں نے پوری پارٹی کو یر غمال بنا رکھا ہے یونیورسٹیز کیلئے میٹرک پاس ایف اے فیل افراد کی نامزدگیوں نے چلتی پر تیل کا کام کیا ہے وفاق میں اتحادی حکومت اور صوبے کا گورنر ہونے کے باوجود ورکرز سمیت رہنماؤں امیدواران اسمبلی کے جائز مسائل حل نہیں ہو رہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں پارٹی کو بحران سے نکالنے کیلئے صدر زرداری اور بلاول بھٹو ہمارے ساتھ ملاقات کریں اور ہمارت تحفظات دور کئے جائیں۔