اسلام آبا د(مانند نیوز)بھارتی اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا۔

ساحل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا کے ہمراہ کچھ نئی خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ان تصاویر میں بھارتی اداکار اہلیہ کو باہوں میں تھامے کیمرے کے لیے پوز دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ویڈیو میں ان کی اہلیہ کو گلاب کے پھولوں سے سجی میز کے پاس بیٹھے خوشگوار موڈ میں پھولوں کو پیار سے چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے کہ میری بیوی ملینا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان و بیٹے آریان کے ہمراہ مسجد الحرام سے تصویر وائرل، حقیقت کیا ہے؟
شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں کیا کہا؟ پرانی ویڈیو وائرل
ساحل خان نے مزید لکھا کہ اس خوبصورت سفر کے لیے الحمد للّٰہ! اللّٰہ ہمیں معاف فرمائے اور ہماری دعاؤں کو قبول کرے۔

اداکار کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا سا ردِعمل سامنے آیا ہے۔

کچھ صارفین ساحل خان کو ان کی اہلیہ کے اسلام قبول کرنے پر مبارکبادیں دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اداکار کو پہلے خود اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے