کوہاٹ (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے فائن آرٹس آرگنائزیشن کوہاٹ کے تعاون سے منگل کو کوہاٹ یونیورسٹی میں نوجوانوں میں منشیات کی لعنت کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے معاشرے پر برے اثرات سے آگاہی اور سدباب پر مبنی اسٹیج ڈرامہ ”بند گلی“ پیش کیا جس کی تحریر و ہدایات پی ٹی وی کے سینئر آرٹسٹ نعیم اقبال کوہاٹی نے دی تھیں۔ڈرامے کا پروڈکشن انچارج پی ٹی وی کے سینئر آرٹسٹ پرنس اقبال جبکہ پی ٹی وی کے سینئر آرٹسٹ ندیم ملک اس کے کو ڈائریکٹر تھے۔اسی طرح اس کے سیٹ ڈیزائنر بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ لیاقت علی خان تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی مہمان خصوصی تھے۔یونیورسٹی کے طلبہ کی کثیر تعداد نے ڈرامہ دیکھا۔انہوں نے اسے ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی ایک اچھی کاؤش قرار دیا۔ڈرامے کا مرکزی خیال غریب گھرانے کے ایک بیروزگار نوجوان کے گرد گھومتا ہے جو غلط سوسائٹی کی وجہ سے منشیات کا عادی ہو جاتا ہے۔جس کے برے اثرات سے اس کا پورا خاندان حتیٰ کہ گھر کی خواتین بھی معاشرے میں ذلت کا شکار ہو جاتی ہیں۔لیکن جب وہ منشیات کی لعنت سے چھٹکارا پاکر ایک اعلیٰ مقام حاصل کرتا ہے تو پھر پورا معاشرہ اسے قبول کرتا ہے اور وہ لوگ جو ان کے ساتھ کسی قسم کی رشتہ داری کرنے سے گریزاں تھے وہ اسے اپناتے ہیں ڈرامہ ”’بند گلی“میں نوجوانوں کیلئے بری صحبت اور منشیات سے بچنے کیلئے ایک بڑا پیغام تھا۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اپنے مختصر خطاب میں ڈرامے کے مرکزی خیال کو بے حد سراہا اور نوجوانوں کیلئے سبق آموز ڈرامہ پیش کرنے، ڈرامہ کی ہدایتکار اور اس کی پورے ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مستقبل میں بھی ایسے سبق آموز ڈرامے پیش کرنے کا اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے