اسلام آبا د(مانند نیوز)امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ میں آج 9ویں روز بھی کمی نہیں آسکی، اب تک 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوبی کیلیفورنیا میں 60 لاکھ افراد آگ کے سنگین خطرے سے دوچار قرار دیے گئے ہیں۔

9 روز سے لگی آگ کو بجھانے میں طاقتور ہوائیں فائر فائٹرز کےلیے مشکلات بڑھا رہی ہیں۔ آج بھی تیز ہواؤں کی پیشگوئی ہے۔

لاس اینجلس: آگ کے شعلوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہرن کے بچے کی ویڈیو وائرل

حکام کی جانب سے عوام کو محتاط اور ہنگامی صورتحال کےلیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ایٹن اور پیلیسیڈز کے مقامات پر لگی آگ جنوبی کیلیفورنیا کی تاریخ کی سب سے تباہ کن جنگلاتی آگ ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے مطابق زمین کو گرم کرنے والی موسمیاتی آلودگی کی وجہ سے لاس اینجلس آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے