اسلام آباد (مانند نیوز)ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل1 سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا گیا۔
فضاء میں اسپیس ایکس کا راکٹ بکھرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
سپارکو کے مطابق پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ ای او1 چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھیجا گیا ہے۔
اس موقع پر سپارکو کے سائنسدان چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر موجود تھے۔
سپارکو نے الیکٹرو آپٹیکل 1 سیٹلائٹ کی لانچنگ تصاویر بھی جاری کر دیں۔