اسلام آبا د(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی اور 455 پر کام شروع کردیا گیا جبکہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری کے بعد 67 پر کام شروع کردیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کلینک بننے سے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، دیہات کے عوام کو پہلی مرتبہ شہروں کے اعلیٰ پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے