اسلام آبا د(مانند نیوز)ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کا کہنا ہے کہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کےلیے دو تجارتی وفود بنگلادیش جائیں گے۔

ٹڈاپ اعلامیے میں کہا گیا کہ کھجور کے 13 برآمد کنندگان پر مشتمل پہلا وفد 19 جنوری کو روانہ ہوگا، کینو برآمد کنندگان کا دوسرا وفد 20 جنوری کو بنگلادیش روانہ ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے وفود بھیجے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ پاک بنگلادیش دو طرفہ تجارتی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ پاکستانی مصنوعات اور خدمات سے آگاہی کیلئے جلد بنگلادیش میں نمائش کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے