ہنگو(مانند نیوز)ہنگو سروزئی روڈ کو قابل استعمال بنانے کا ٹاسک قوم نے اتحاد اور خدمت خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر پورا کیا ہے، روڈ پر سیاست کے طعنے دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، پی ٹی ائی کے دونوں ادوار میں اس روڈ کے متعلق بڑے بڑے دعوے کیے گئے لیکن ایک پیسہ بھی اس روڈ کی تعمیر پر خرچ نہ کیا جا سکا،سیاسی مخالفین ہمیں روڈ پر سیاست کا طعنہ نہ دیں، قوم نے چندہ جمع کر کے اس روڈ کو قابل استعمال بنایا ہے جس پر سفر کرنا ایک ڈراونا خواب بن چکا تھا،25 کلومیٹر قومی شاہراہ پر مشینری نے کھڈوں اور ٹوٹ پھوٹ کے حصوں کو پتھر سے فلنگ کر دی گئی ہے،عنقریب اسفالٹ کا کام شروع کر دیا جائے گا، چندے کا ایک ایک پیسہ ایمانداری سے خرچ کیا ہے اب اس روڈ پر سفر کرنے والے ہمیں دعائیں دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی عتیق الرحمان،قومی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ عبدالحادی، تحصیل مئیر ٹل مفتی عمران،مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنما حیات وزیر بنگش، سماجی شخصیات ملک جان محمد،حاجی رحمان، شاہین حاجی، حاجی زرو ولی شاہ، مئیر تحصیل کونسل ہنگو عامر غنی اور دیگر نے ہنگو ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ روڈ پر تعمیراتی کام کی تفصیلات سے میڈیا کو اگاہ کیا گیا تقریب میں ضلع بھر سے سرکردہ عمائدین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عتیق الرحمان حافظ عبدالحادی اور دیگر نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر ہم نے وہ کر کے دکھایا ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتاتھا، ایک ماہ قبل تمام سیاسی جماعتوں اور قوموں نے متفقہ طور پر ہنگو سے سروزئی قومی شاہراہ پر اپنی مدد اپ کے تحت مرمتی کام کرنے کا عزم کیا اور چندہ مہم شروع کی اس چندہ مہم کے بارے میں پی ٹی ائی کی قیادت مذاق اڑاتی رہی اس کے باوجود ہم نے اپنا کام جاری رکھا اور اج ہم میڈیا کو اگاہ کر رہے ہیں کہ 25 کلومیٹر کے اس قومی شاہرہ کے حصے کو قابل استعمال بنا دیا گیا ہے اس روڈ پر سینکڑوں تاریخی کھڈے اور تالاب بنے ہوئے تھے جہاں پتھر ڈال کر مشینری کے ساتھ لیول کیا گیا ہے اور عنقریب اس پر تارکول کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا۔حاجی عتیق الرحمن اور دیگر نے کہا 19 لاکھ روپے کے قریب چندہ ہوا جس کے استعمال کے بارے میں ایک ایک پائی کا حساب رکھا گیا ہے حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ وہ روڈ جسے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تعمیر کرنا تھا پچھلے دونوں ادوار میں اس میں کام شروع نہ کیا جا سکا اور اس روڈ پر سفر کرنا مسافروں عوام مریضوں اور تاجروں کے لیے ایک ڈراونا خواب بن چکا تھا مگر قومی اتحاد نے قومی جذبے سے اراستہ ہو کر اس روڈ کو قابل استعمال بنانے کا عزم کیا اور اپنی مدد اپ کے تحت اپنے عزم کو عملی جامہ پہنایا انہوں نے کہا کہ سیاست دان ہیں سیاست کرنا ہمارا حق ہے اور جو لوگ ہمیں الزام دیتے ہیں کہ ہم اس روڈ پر سیاست کر رہے ہیں انہیں اس روڈ پر سیاست کرنے سے کس نے روکا ہے رہنماؤں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہنگو خیبر پختون خواہ کا حصہ نہیں اسی لیے اسے ہر شعبہ زندگی میں پسماندہ رکھا جا رہا ہے اور ہمارے نمائندگان عوام کی بدحالی سماجی سہولیات کی عدم موجودگی پر خاموش کردار ادا کر رہے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے