اسلام آباد (مانند نیوز)ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر اور ہیوسٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے رہنما سعید شیخ نے ڈونلڈ جے ٹرمپ کو امریکا کے صدر کی حیثیت سے حلف برداری پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سعید شیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے اور غزہ سمیت دنیا بھر میں امن کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے ٹرمپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مدتِ صدارت میں دنیا میں زیادہ امن اور اتحاد قائم ہو گا،جبکہ امریکا بھی معاشی طور ترقی کرے گا۔

پیوٹن کا ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے پہلے مبارکباد کا پیغام

سعید شیخ نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت یہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

سعید شیخ نے امید ظاہر کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ ان کی پالیسیاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی خوش حالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے