پبی (مانند نیوز)پولیس اور صحافی کا چولی دامن کا ساتھ ہے عوام اور صحا فیوں کے بغیر پو لیس کو ئی برا ئی ختم نہیں کر سکتی اسلحہ کے نما ئش اور آئس سمیت دیگر جرائم کے خا تمے کے لئے ایک منعظم آپریشن شروع کیا ہے بہت جلداس آپریشن کے ثمرات جلد عوام کے سا منے آئیں گے آپ کی توسط سے پیغام ہے کہ جرائم پیشہ افراد اپنا بوریا،بستر باندھ لیں،جرائم،منشیات فروشی سے توبہ تائب ہو جائیں یا قانونی کاروائی کے لیے تیاررہیں۔ان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے مربوط لائحہ عمل طے کررہے ہیں ان خیالات کا اظہارضلعی پولیس سربراہ نو شہرہ عبد الرشید نے پبی پریس کلب رسا لپور پر یس کلب اور جہا نگیرہ پریس کلب کے صحافی برادری کے ساتھ تعارفی اجلاس کے دوران بات چیت کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ایس پی انوسٹی گین عالمز یب خان بھی مو جود تھے انہوں نے کہا کہ کہ صحافت کا بنیادی مقصد عوام تک حقائق پہنچانا، انصاف کی آواز بلند کرنا، اور ظالم و مظلوم کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔صحافت معاشرے کا آئینہ ہے،پولیس اور صحافی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔کہ صحافی اپنی قلم اور کیمرے سے معاشرے کو درپیش مسائل کی نشاندھی کرتے ہیں۔بیباک صحافت کی بدولت ہی اس معاشرے میں سدھار پیدا کیا جاسکتا ہے صحا فی اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کیا کریں اور عوام میں آگا ہی مہم کے زر یعے یہ پیغام پہنچا ئیں کہ معا شرے سے جرائم کا خا تمہ اکیلے پو لیس کے لئے نا ممکن ہیں جب تک عوام پو لیس کے ساتھ تعاون نہ کریں آئس ایک لعنتی نشہ ہے اس وقت عوام اور صحا فیوں نے اس کے خلاف پو لیس کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور پو لیس نے اس کے خلاف بلا امتیاز کاروا ئی نہیں کی تو کل ہم سب کے بچے بھی اس لعنت سے متا ثر ہو سکتے انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرہ میراعزم ہے اور اس عزم کی تکمیل کیلئے آپ کا تعاون درکار ہوگا آپ کا قلم کے زریعے اس کے نقصانات کو اجاگر کریں صحافت کا بنیادی مقصد عوام تک حقائق پہنچانا، انصاف کی آواز بلند کرنا، اور ظالم و مظلوم کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔صحافت معاشرے کا آئینہ ہے صحا فیوں نے ضلعی پولیس سربراہ عبد الرشید کو اپنے طرف سے بھر پور تعاون کر نے کا یقین دلا یا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے