بٹ خیلہ (مانند نیوز)ملاکنڈ لیوی فورس آلہ ڈھنڈ کی بڑی کاروائی بھینسوں کی چوری میں ملوث چکدرہ دیر لوئر کے دو ملزمان خا ئستہ نواب اور ریاض کو گرفتار کرکے بھینسیں برآمدکر لیں گئیں پوسٹ کمانڈر آلہ ڈھنڈ صوبیدار یوسف خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ شاہ ڈھنڈ کے شولگرہ میں قائم بھینسوں کے ڈیری فارم سے دو بھینسیں چوری ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے خلاف بروقت کاروائی میں کامیابی حا صل کی انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ لیوی حامد الر حمن کی ہدایت اور اسٹنٹ کمشنر ریاض محسود کی نگرانی میں سماج دشمن عنا صر کے خلاف آپریشن کلین اپ کامیابی سے جاری ہے اس سے قبل بھی سوات کے رہائشی سے نقد رقم اور گاڑی چھینے اور گھریلو سامان واٹر پمیس وغیرہ کی چوری میں ملوث ملزمان سمیت متعدد اشتہاری بھی گرفتار ہو چکے ہیں انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم سے پاک پرامن معاشرے کے قیام کیلئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں