اسلام آباد (مانند نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرری کا عمل مکمل ہو گیا جس کے بعد اراکین کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دی۔

ذرائع اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق چاروں اراکین کو 3 سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی وی پی این کے غیر شرعی ہونے پر وضاحت

دوسری جانب وفاقی وزارتِ قانون نے 4 اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رانا شفیق پسروری 3 سال کے لیے دوسری مرتبہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مقرر ہوئے ہیں جبکہ صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمٰن بخاری بھی رکن تعینات ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے