اسلام آباد (مانند نیوز)مسجد الحرام میں بجلی کا متبادل بیرونی نظام گزشتہ 4 دہائیوں سے استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کی جنرل پریزیڈنسی کے سی ای او غازی الشھرانی نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام میں بجلی کی فراہمی کے 11 سے زائد بنیادی اور بیک اپ ذرائع موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ 40 برس سے مسجد الحرام میں بیرونی بیک اپ استعمال کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔

دنیا کا سب سے بڑا آڈیو سسٹم کہاں نصب ہے؟

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غازی الشھرانی نے کہا کہ مسجد الحرام میں 24 گھنٹے زائرین کی آمد و رفت رہتی ہے جس کے باعث یہاں سہولتوں کی فراہمی بہت اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس وقت اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسمارٹ ایسٹ اینڈ سروسز مینجمنٹ ایپلیکیشنز اور جدید ترین سینسرز کو اپنانے پر کام کر رہے ہیں تاکہ خدمات کی فراہمی اور معیار کو بہتر کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے