اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق اپنا مؤقف تبدیل کر لیا۔

امریکی سی آئی اے نے کورونا کی ابتدا سے متعلق اپنا مؤقف بدلتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ امکان یہ ہے کہ کورونا چین کی لیبارٹری سے لیک ہوا۔

سی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ وائرس جانور سے منتقل ہوا یا تحقیقی مرکز سے؟ دونوں پہلوؤں پر کام جاری ہے۔

کورونا اور ایچ ایم پی وائرس میں کیا فرق ہے؟

ایف بی آئی اور امریکی محکمۂ توانائی بھی کورونا وائرس کے لیب سے اخراج کے نظریے کے حامی ہیں جبکہ باقی ایجنسیوں کی اکثریت جانوروں سے وائرس منتقلی کو کورونا وبا کی وجہ سمجھتی ہے۔

واضح رہے کہ سب سے پہلے کورونا کے کیسز چین کے شہر ووہان میں سامنے آئے تھے جسے کورونا تحقیق کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے