پشاور( مانند نیوز)صوبائی جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ آفتاب حسین نے خیبر پختونخوا یو نیورسٹیزترمیمی ایکٹ2024 پرتحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین سازی کا حق نہ دیاگیا،طلبہ اور جامعات کے مسائل حل اور مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تواحتجاج کریں گے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے بطور چانسلرجامعات کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت جامعات پر سیاسی کنٹرول قائم کرنے سے باز رہے اور فوری طور پر طلبہ یو نین کے انتخابات کو یقینی بنائے۔طلبہ حقوق اور جامعات کی خودمختاری سلب کرنے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کردہ یو نیورسٹی ترمیمی بل 2024میں طلبہ یونین کے انتخابات کی ترمیم شامل نہ کرکے طلبہ کیساتھ بڑا دھوکہ کیاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان اور دیر میں طلبہ اور آحباب جمعیت کیساتھ گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔آفتاب حسین نے کہا کہ سلامی جمعیت طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کوممکن بنانے میں کلیدی کردارادا کررہی ہے۔پاکستان کے سیاسی مسائل کا حل طلبہ یونین کی بحالی سے ہی ممکن ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیم، تربیت، ملک و مِلت کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے مسلسل جدوجہد کی ہے.اسلامی جمعیت طلبہ نے ہر دور میں طلبہ کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔