پشاور (مانند نیوز) کوٹلہ محسن خان میں واقع ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام چلنے والی ای ای ایف ماڈل ہائی سکول برائے طالبات جس میں ان علاقوں کی 500 سے زیادہ بچیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں کی عمارت کا تنازعہ کو آپریٹیو ڈیپارٹمنٹ سے چل رہا ہے اس سلسلے میں بھانہ ماڑی کے علاقہ میں شاہ حسین بنوری کی رہائشگاہ پر پختونخوا قومی جرگہ کے چیئرمین خالد ایوب اور دیگر عہدیداران نے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختو نخوا قومی جرگہ نے ہمیشہ ایسے مسائل اور تنازعات کی صورت میں ظالم کا ہاتھ روکا ہے۔ مظلوم طبقے کا ساتھ دیا ہے اور ان کے تعلیم بالخصوص بچیوں کی تعلیم جیسے بنیادی حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ مقررین نے کہا کہ پختونخوا قومی جرگہ نے ای ای ا یف ماڈل ہائی سکول برائے طالبات کی عمار ت کا مسئلہ گورنر خیبر پختو نخوا کے ساتھ اٹھایا ہے لیکن چیف سیکرٹری خیبر پختو نخوا‘ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن‘ سیکرٹری کوآپریٹیو اور رجسٹرار کوآپریٹیو اسحاق وزیر تعاون نہیں کر رہے جس کی وجہ سے سکول کی 500 بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔ خالد ایوب نے کہا کہ خیبر پختو نخوا قومی جرگہ کے اس پلیٹ فارم سے ایک بار پھر سرکاری ا علیٰ حکام کو الٹی میٹم دیتا ہوں کہ وہ اس تنازعہ کو تعلچیم کے حق میں حل کرے اور اس قوم کی بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائے۔ بھ انہ ماڑی کے مشران اور طالبات کے والدین نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا لہٰذا حکومت کو آپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران پر یہ بات واضح کرے کہ وہ سکول کی عمارت کیساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کرے بلکہ نام نہاد ٹریننگ کالج کیلئے متبادل جگہ تلاش کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سکول کی عمارت کا مسئلہ ہماری بچیوں کے حق میں نہیں کیا تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا اور بچیوں کو کوہاٹ روڈ پر بڑھایا جائے گا کسی بھی نقصان کی صورت میں تمام تر ذمہ داری کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری‘ رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز اسحاق وزیر‘ ڈپٹی رجسٹرار زہیب علی شاہ‘ پرنسپل نام نہاد کوآپریٹیو کالج پر عائد ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے