اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے بعد کام پر واپسی ہو گئی۔

نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک مِرر سیلفی شیئر کی ہے۔

اس سیلفی میں اُنہیں شوٹنگ کے لیے میک اپ اور ہیر اسٹائلنگ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنی فیملی کے ساتھ کچھ حیرت انگیز وقت گزارنے کے بعد میں واپس آ گئی ہوں اور وہ سب کچھ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں جو مجھے پسند ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں ایک نئے تناظر اور محبت سے بھرے دل کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہوں۔

نیلم منیر نے اپنی پوسٹ کے آخر میں یہ بھی لکھا ہے کہ مداحوں، میڈیا اور بلاگرز کے تعاون اور محبت کا شکریہ، میں آپ سب کا بہت احترام کرتی ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے