باجوڑ (مانند نیوز)ضلع باجوڑ کے 32 یونین کونسلو میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 253400 بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے قطرے پلوائے جائے گے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی نے این اسٹاپ آفیسر کے ہمراہ ڈی ایچ کیو فکس سینٹر، ای پی آئی سینٹر، یو سی خار-1 اور یو سی خار-2 میں پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ و نگرانی کی۔اس خصوصی پولیو مہم کو زیادہ سے زیادہ موثر انداز میں چلانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ پولیور کرز پرمشتمل 400 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 16 یونین کونسلز میں سیکورٹی خطرات کے پیش نظر پولیو مہم ملتوی کردیا گیا ہے۔ انسداد پولیومہم کے دوران پولیس کے تعاون سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس دوران ٹیلی شیٹ، سوشل موبلائزیشن، معمول کے حفاظتی ٹیکوں سے محروم بچوں، انکاری والدین، غیر حاضر بچوں، مہمان بچوں اور زیرو ڈوز کیسز کا جائزہ لیا۔مہم کی کامیابی کے لیے مؤثر نگرانی کی گئی جبکہ پولیو ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ ڈی پی او وقاص رفیق کے نگرانی میں 934 پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کی نگرانی کررہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے