شانگلہ(مانند نیوز)تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ کا ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے بغیر پاکستان کی تکمیل ممکن نہیں ہے، ہمارے کشمیری بھائی گزشتہ کئی سالوں سے حق خودرایت اوربھارت کے ظالمانہ قبضے سے آزادی کیلئے جدوجہدکررہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں جانوں کے نظرانے دے چکے ہیں۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیرکے حوالے سے اصولی موقف اختیار کرے اورہرسطح کے عالمی فورم پراس کیلئے آوازاٹھائی جائے تاکہ کشمیرکوپاکستان کا حصہ بنایاجاسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال کی ہدایت پر صدر تنظیم اساتذہ ضلع شانگلہ حاجی نواب نے کہا کہ مرکزی صدر کی ہدایت پرملک بھر ہفتہ یکجہتی کشمیرمنایا جائیں گا جو 31 جنوری کو خطبات جمعتہ المبارک میں کشمیرکے حالات کے تذکرے اورخصوصی دعاؤں سے شروع ہوگااور5فروری کو یکجہتی کشمیرریلیوں کی صورت میں اختتام پذیرہوگا۔ اس دوران تعلیمی اداروں میں طلبہ واساتذہ کی جانب سے اظہاریکجہتی کیلئے تقاریر،مضمون نویسی،مصوری،ملی نغمے ودیگرمقابلے کرواے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے