اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جنوری میں مہنگائی کی سطح 2.4 فیصد پر آ چکی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھیں، جس طرح دوسرے اہداف حاصل کیے معاشی ترقی کا ہدف بھی حاصل کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں سمجھوتے خوش آئند ہیں، سعودی عرب نے تیل درآمد پر ایک سال کے لیے 1.2 ارب ڈالرز مؤخر ادائیگی کی سہولت دی، کنگ سلمان اسپتال کے لیے 4 کروڑ ڈالرز کی گرانٹ کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں قیامِ امن کے نام پر سیکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑا گیا، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ہمارے جوان قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ جمرود میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوس ناک ہے، ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے