اسلام آبا د(مانند نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات کے بارے میں بتا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 69 سالہ بل گیٹس نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی گرل فرینڈ پاؤلا ہرڈ سے متعلق گفتگو کی۔

بل گیٹس نے انٹرویو میں اپنے اور پاؤلا ہرڈ کے درمیان تعلقات کو سنجیدہ قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم دونوں بہت اچھا وقت ساتھ گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری ایک سنجیدہ گرل فرینڈ ہے جس کا نام پاؤلا ہے، ہم اچھا وقت گزار رہے ہیں، ہم اولمپکس میں جا رہے ہیں اور بہت ساری اچھی چیزیں کر رہے ہیں۔

طلاق سب سے بڑی غلطی، جس کا انتہائی زیادہ پچھتاوا ہے، بل گیٹس

غیرملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس اور پاؤلا ہرڈ کو کئی مرتبہ ایک ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ بل گیٹس کی اس سے قبل میلنڈا سے 1994ء میں شادی ہوئی تھی، 27 سالہ یہ شادی 2021ء میں طلاق پر ختم ہوئی تھی، اس جوڑے کے 3 بچے بھی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے