شانگلہ(مانند نیوز) مضر صحت پاپڑ،چورن اور دیگر بچوں کی سویٹس کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری، مضر صحت سویٹ خریدنے اور بھیجنے کے حوالے سے واضح احکامات کے بعد مختلف علاقوں کے مساجد میں مضرصحت بچوں کی سویٹس،پاپڑ،چورن ودیگر چیزوں پرپابندی کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔انتظامیہ کے جانب سے شانگلہ کے صدر مقام الپوری، مرکزی بازار بیلے بابا، ڈھرئی،کوزہ الپوری،لیلونئی ودیگر بازاروں کے دکانداران سے بڑی مقدار میں مضر صحت پاپڑ، چورن، چپس،چنے اور دیگر مضر صحت سویٹس انتظامیہ نے اپنے قبضے میں لے لیا ہیں اور وارننگ بھی دیا ہیں کہ ائندہ سے شانگلہ میں مضر صحت سویٹس کی خرید اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے ضلعی انتظامیہ شانگلہ کی جانب سے تمام این او سیزکو معطل کر دیا گیا ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتییونین کونسل رانیال کے بالائی علاقے سانگڑئی میں دو بچوں جبکہ گلی بٹ کروڑا میں ایک بچے کی زہریلی پاپڑ اور دیگر سویٹس کھانے سے اموات ہوئی تھی تین اموات ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ شانگلہ حرکت میں ائی اور متعدد اقدامات اٹھا رہی ہیں جبکہ عوامی حلقوں اور ٹریڈ یونین کی جانب سے بھی انتظامیہ کی مکمل حمایت جاری ہیں اور مقامی مساجد میں مضر صحت سویٹس کے خریدوفروخت کے خلاف اعلانات کیے جا رہے ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے