شانگلہ(مانند نیوز) لیپرڈشپ نیشنل یوتھ لیڈرشپ ایکسپیڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد شانگلہ کے نوجوانوں میں ایک نیا جوش و جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہیں، مقامی اور قومی سطح پر اس ایونٹ کو ایک سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس نے نہ صرف قیادت کی نئی راہیں کھولی ہیں بلکہ شانگلہ کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے نہ صرف اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ علاقے کے بنیادی مسائل پر بھی کھل کر گفتگو کی۔شانگلہ کے نوجوانوں نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے تعلیم، روزگار، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اپنی آواز بلند کی۔ کئی نوجوان مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اگر حکومت اور نجی ادارے مل کر کام کریں تو شانگلہ کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہیں۔مقامی نوجوانوں نے نہ صرف مسائل کی نشاندہی کی بلکہ ان کے حل کے لیے تجاویز بھی پیش کیں، جنہیں حکومتی نمائندوں اور دیگر معزز شرکاء نے سراہا۔ایکسپیڈیشن میں شریک نوجوانوں نے کہا کہ شانگلہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، بس مواقع کی فراہمی ضروری ہے۔ اگر تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں، تکنیکی تربیت دی جائے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں تو شانگلہ کے نوجوان بھی قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مقامی سیاحت کے فروغ پر بھی زور دیا گیا، کیونکہ شانگلہ کی قدرتی خوبصورتی اسے ایک شاندار سیاحتی مقام بنا سکتی ہے۔حکومتی عہدیداروں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ شانگلہ میں نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر محمد فواد، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے کہا کہ وہ نوجوانوں کی تجاویز کو حکومتی سطح پر پیش کریں گے اور ان پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر حیدر علی نے بھی نوجوانوں کے لیے مزید پروگرامز شروع کرنے کا اعلان کیا، جن کا مقصد ان کی مہارتوں کو نکھارنا اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہوگا۔والنٹیر فورس پاکستان کے صدر عثمان رضا جولاہا نے کہا کہ ان کی تنظیم نوجوانوں کے ساتھ مل کر ایسے مزید مواقع پیدا کرے گی جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شانگلہ کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، بس انہیں مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہیں۔تقریب کے آخر میں شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ایکسپیڈیشن شانگلہ میں نوجوان قیادت کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا اور یہاں کے نوجوان پاکستان کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔ اس عزم کے ساتھ کہ شانگلہ کے نوجوان مستقبل میں بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی لیکن اس کے اثرات طویل مدت تک محسوس کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے