اسلام آباد (مانند نیوز)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آپ نے افغانستان پر بھی قبضہ کرنا چاہا اور 20 سال وہاں خون بہایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ردعمل میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آپ نے افغانستان میں انسانی حقوق پامال کیے اور جنگ مسلط کی لیکن وہاں شکست کا سامنا کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ واضح پیغام دیتا ہوں کہ کوئی مائی کا لال غزہ پر قبضہ نہیں کرسکتا، ٹرمپ اورنیتن یاہو کی غزہ پر ہرزہ سرائی پر امتِ مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔

ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کرنے پر عرب لیگ کے مؤقف کو سراہتا ہوں، حکومت ٹرمپ بیان پر واضح مؤقف لا کر قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے، اس ابہام کے ساتھ یہ حکمران کسی طور قابلِ قبول نہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور پوری امتِ مسلمہ کا مسئلہ ہے، قوم سے فلسطینیوں کی مالی معاونت کی اپیل کرتا ہوں، اسرائیل ایک صیہونی قبضے کا نام ہے، آج تک فلسطین نے اسے تسلیم نہیں کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے، فلسطینیوں کی جدوجہد اپنی آزادی کی جنگ ہے، پوری امتِ مسلمہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے