اسلام آبا د(مانند نیوز)سعودی عرب میں 34 سال کی قید کا سامنا کرنے والی لیڈز کی طالبہ کو رہا کر دیا گیا۔

لیڈز کی طالبہ 36 سالہ سلمیٰ الشہاب کو 2021ء میں سعودی عرب میں چھٹیوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

36 سالہ سلمیٰ الشہاب کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی جیل سے نکلنے کے بعد اپنے 2 چھوٹے بچوں کے ساتھ دوبارہ ملیں گی۔

یورپ میں قائم سعودی حقوق کے گروپ ALQST میں نگرانی اور وکالت کی سربراہ لینا الحیتلول نے سلمیٰ الشہاب کی رہائی پر کہا ہے کہ یہ ایک شاندار خبر ہے۔

برطانیہ: نئے قوانین کے تحت غیر قانونی تارکینِ وطن کا گھیرا تنگ

اُنہوں نے بتایا کہ یہ وقت سلمیٰ الشہاب کے لیے بہت مشکل رہا، اس 4 سالہ قید کے دوران وہ اپنے بچوں سے نہیں ملیں اور یہ بھی نہیں جانتی تھیں کہ وہ اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر سکتی ہیں یا نہیں۔

لینا الحیتلول نے بتایا کہ سلمیٰ الشہاب کو پہلے 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی، پھر اسے بڑھا کر 34 سال کر دیا گیا، پھر دوبارہ کم کر کے27 سال کیا گیا اور پھر مزید کم کر کے 4 سال کر دیا گیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ سلمیٰ الشہاب ایک بہت مضبوط اور بہت بہادر عورت ہیں، انہوں نےحالات کی شکایت کرنے کے لیے بھوک ہڑتال بھی کی، اُنہیں مسلسل بیرونی دباؤ کی وجہ سے رہائی ملی لیکن بہت سے دوسرے لوگ اب بھی انہی الزامات کے تحت جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں لیڈز یونیورسٹی کے 300 سے زیادہ ماہرینِ تعلیم، طلباء اور ملازمین نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے تھے جس میں سلمیٰ الشہاب کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سلمیٰ الشہاب کی رہائی کے لیے مہم چلانے والوں نے یہ بھی بتایا کہ اُنہیں سعودی عرب کی خصوصی فوجداری عدالت (SCC) کے سامنے لانے سے قبل 9 ماہ سے زائد کے عرصے تک قیدِ تنہائی میں رکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ لیڈز یونیورسٹی کی طالبہ کا جرم خواتین کے حقوق کی حمایت میں ٹوئٹس کرنے سے زیادہ نہیں تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے