اسلام آباد (مانند نیوز)عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو طبیعت ناساز ہونے پر روم کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ویٹی کن سے حکام کے مطابق پوپ فرانسس کے آئندہ تین دن کی مصروفیات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ویٹی کن سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو برونکائٹس کی وجہ سے جمعہ کی صبح لوگوں سے ملاقات ختم ہونے کے بعد روم کے پولی کلینیکو آگسٹینو جیمیلی میں چند ضروری تشخیصی ٹیسٹ کےلیے داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں انکا برونکائٹس کے حوالے سے علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ 88 سالہ پاپائے اعظم کا گزشتہ دو برسوں کے دوران مختلف بیماریوں کا علاج کیا گیا جس میں باؤٹس، انفلوئنزا اور دیگر صحت کے مسائل شامل ہیں جبکہ2021 اور 2023 میں دو بار انکی سرجریز بھی کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے