اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت کے ایک مندر میں ہاتھیوں کے حملے سے بھگڈر مچنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں ایک مندر میں تقریب کے دوران پٹاخے پھاڑے گئے جس کے باعث ہاتھیوں نے ڈر و خوف کے مارے حملہ کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کو مندر میں تہوار کے لیے لایا گیا تھا اور پٹاخے پھٹنے سے وہ مشتعل ہو کر مزار کے قریب ایک چھوٹی عمارت کی طرف بھاگے۔

بھارت: جرمن سیاح جنگلی ہاتھی کے حملے میں ہلاک

پولیس کے مطابق بھاگنے کی وجہ سے ہاتھی عمارت سے ٹکرائے تو اس کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں کچھ لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بھگدڑ کے دوران 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے