پبی (مانند نیوز)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پبی میں ایک روزہ ریسرچ ورکشاپ منعقد ہوا ورکشاپ میں طلبات کو ریسرچ کے اصولوں پر پروفیسرز نے بریفننگ دی جس سے طالبات کو ریسرچ کرنے میں کافی آسانی اور فائدہ مند ثابت ہوگا پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاریکٹر ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر فرید اللّٰہ شاہ نے کہا کہ طالبات کو اس ورکشاپ سے ریسرچ کے اصولوں اور قوانینِ کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہوگی آنے والا وقت اے ائی کا ہے اس ورکشاپ کا مقصد بچوّں کو ریسرچ میں جو مشکلات آتے ہیں انکا حل اور ریسرچ کی اصولوں کی آگاہی حاصل کرنا ہے ورکشاپ سے کالج کے پرنسپل شاہین عمراور دیگر پروفیسرز نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد یہ ہے کہ طالبات کو علمی علم سے آراستہ کرنا تاکہ ان کے لیے ریسرچ کرنے میں آسانیاں ہوں آ خر میں ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن اور کالج کی پرنسپل نے پروفیسرز کو کامیاب ورکشاپ پر شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دئیے