پشاور (مانند نیوز)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حسن بلال ہاشمی کی کال پر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام ملک بھر کیطرح خیبر پختونخوا کی جامعات،کالجز اور رہائشی حلقوں میں ”یوم حیاء“منایاگیا۔پشاور شہر میں حیاء ڈے پر کیمپ لگایاگیا۔چارسدہ ڈگری کالج میں واک کا اہتمام، پشاور ڈویژن نے حیاء ڈے پر کانفرنس کا انعقاد کیا۔باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں طلبہ نے ریلی نکالی۔چترال،دیر،کوہاٹ میں پروگرام ات ہوئے۔یوم حیاء کی مناسبت سے صوبہ بھر کے دیگر مختلف کالجز میں اگاہی واک،درس قرآن اسٹڈی سرکلز کا انعقاد کیاگیا۔ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حسن بلال ہاشمی نے یوم سیاہ پر ایک بیان میں کہاکہ حیاء ڈے 14فروری کو پاکستان میں ویلنٹان ڈے کے برعکس منایاجاتاہے اور اسلامی ثقافت اور اقدار کی شائستگی کو اجاگر کرتاہے۔اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان،ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں واکس،سیمینارز کا اہتمام کرے گی۔حیاء ڈے کا مقصد تعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات کو ویلنٹائن ڈے جیسی لعنت سے بچانا ہے۔صوبائی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسفندیاعزت نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں مغربی تہذیب اور بے حیائی پھیلانے کے لیے میڈیا کے ذریعے جنگ لڑی جارہی ہے ہم بحیثیت مسلمان ویلنٹائن ڈے کی آڑ میں مغربی اور ہندوانہ تہذیب کو پاکستان پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ مغرب ہماری تہذیب اور اقدار پر حملہ آور ہے اور نوجوان نسل کے اخلاق اور ہمارے سماج کو تباہ کردیاہے۔ہمارے مسلم معاشرے میں ویلنٹائن ڈے جیسی خرافات کی قطاََکوئی گنجائش نہیں ہے۔