رحیم یار خان (مانند نیوز)رحیم یار خان میں منعقدہ چوتھی آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹس کانفرنس کاروباری برادری کے اتحاد، قومی معیشت کے استحکام اور صنعت و تجارت کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ کانفرنس کے دوران مختلف چیمبرز کے صدور اور معزز کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور ملکی اقتصادی ترقی، تجارتی سہولیات اور برآمدات میں اضافے جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس کے دوران رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں شہروں کے تاجروں کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینا، کاروباری مواقع میں اضافہ کرنا اور انڈسٹریل سیکٹر کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ معاہدے پر دستخط رحیم یار خان چیمبر کے صدر ولید احمد اور کوہاٹ چیمبر کے صدر رشید پراچہ نے کئے۔ اس موقع پر مقررین نے ان معاہدوں کو کاروباری برادری کیلئے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے مختلف شہروں کے کاروباری حلقے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکیں گے اور نئے مواقع پیدا ہوں گے۔کوہاٹ چیمبر کے صدر رشید احمد پراچہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جرائم اور منشیات کے استعمال میں کمی صرف روزگار کی فراہمی سے ہی ممکن ہے، اور یہ ہدف صنعتی ترقی کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ انڈسٹری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں شامل کیا جا سکے۔ رشید پراچہ نے اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ حکام اور عوامی نمائندگان اپنی ترجیحات میں معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کو شامل کریں۔ اگر حکومت صنعتی ترقی پر توجہ دے اور سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرے تو روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے