کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے پروگرام”عوامی ایجنڈا“ کے تحت ہفتہ کی رات گئے لیاقت میموریل ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کوہاٹ کا اچانک دورہ کیا اور بیک وقت 2 لائنوں سے بجلی کی بندش اور جنریٹر خراب ہونے کی وجہ سے نرسری کے انکیوبیٹرز میں داخل 21 نو مولود بچوں کی حالت زار دیکھ کر ہسپتال کے ڈی ایم ایس اور پیسکو کے ایس ڈی او کو طلب کیا۔ تاہم کوشش کے باوجود دونوں سے رابطہ نہ ہونے پر اور فرائض سے شدید غفلت پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرکے اس کے خلاف فوری انضباطی کارروائی کی سفارش کی جبکہ پیسکو کے متعلقہ ایس ڈی او کے خلاف بھی کارروائی کیلئے چیف پیسکو کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ ہسپتال کی ناقص صفائی کی صورتحال پر ہسپتال ہذاکے سربراہ اور دیگر متعلقہ عملے کو گھر سے لایا گیا اور پورے ہسپتال کو رات کے تاریکی میں صاف کروایا۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے اپنے عملے کو بھیج کرہسپتال کی بجلی بحال کرادی اور 21 نومولود بچوں کی جان بچا لی۔ہسپتال میں موجود ماؤں، مریضوں اور لوگوں نے وزیر اعلیٰ کے پروگرام”عوامی ایجنڈا“ کو سراہا اور کمشنر کوہاٹ کی طرف سے آدھی رات کے تیز ترین کارروائی کو انتہائی اطمینان بخش قرار دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے