پبی (مانند نیوز)تھانہ پبی پولیس کی کامیاب کاروائی، ایڈوکیٹ کو جان لیواءحملہ کرنے والا اجرتی قاتل بہترین تفتیش پر بے نقاب کرکے گرفتار کرلیا گیا۔واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔مذید تفتیش شروع کی ہے تفصیلات کے مطابق۔مسمی میاں انعام شاہ ایڈوکیٹ ولد میاں باطن ساکن پشاور نے پبی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں اپنے ڈریم ٹاؤن سے اپنی کار میں گھر جارہا تھا کہ دو نامعلوم ملزمان نے باارادہ قتل فائر کیے جس سے لگ کر زخمی ہوا۔مقدمہ درج کیا گیاضلعی پولیس سربراہ عبد الرشید نے حاجی محمد خان ایس ایچ او تھانہ پبی، مراد خان IO کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم عدنان ولد شاہ زمان ساکن چارسدہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔دوران انٹاروگیشن ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 03لاکھ 50ہزار روپے کی اجرت پر فائر کیے تھے۔الہ ضرر برآمد کرلیا گیا ہے۔گرفتاراجرتی قاتل کے شریک جرم کانام صیغہ راز میں رکھا جاتا ہے گرفتاری جلد متوقع ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے